تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:40

پاکستانی پروفیسر کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا ایوارڈ

سائنس و ٹیکنالوجی کا "آئی سسکو ایوارڈ" پاکستانی پروفیسر نے جیت لیا ہے۔ اسلامی ممالک کی سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے اس برس یہ ایوارڈ پروفیسر تصور حیات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز ریاضی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ملا ہے۔ سوڈان میں بیس نومبر کو اسلامی ممالک کے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ایوارڈ دیا جائیگا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق یہ انعام انہیں شعبہ ریاضی میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا جائیگا اور آئی ایس ای ایس سی او نے ان کے نام کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے اعزاز یافتہ افراد کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ ڈاکٹر تصور حیات قائد اعظم یونیورسٹی میں پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن میں شعبہ ریاضی کے معروف پروفیسر ہیں۔ یونیورسٹی کے بیان کے مطابق پروفیسر حیات نے اعلی تعلیم میں اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس سے پاکستان کے بہت سے سکالر مستفید ہوئے اور سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبہ میں دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں کام انجام دیے ہیں۔ سائنس، ٹیکنالوجی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں مسلم سکالرز کی حوصلہ افزائی اور نت نئی فکروں کو فروغ دینے کے لیے یہ تنظیم رکن ممالک کے کسی ہونہار مسلم ریسرچر کو اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کرنے پر ہر دو برس میں یہ اعزاز پیش کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.